مظفرآباد(ویب ڈیسک)آزادکشمیر فوڈاتھارٹی نے دودھ میں کیمیکل اورملاوٹ روکنے کیلئے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا،دارالحکومت مظفرآباد میں پہلی بارشہری کیمیکل سے پاک دودھ استعمال کر سکیں گے،فوڈاتھارٹی کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعددودھ ٹیسٹنگ کی مکمل کٹ ڈسٹرکٹ فوڈسیفٹی آفیسر سردارمحمد ثاقب کے حوالے کردی گئی،اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈسیفٹی آفیسر سید نوید علی نقوی،فرح مغل،زوارحیدر اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ فوڈسیفٹی آفیسر سردارمحمد ثاقب نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دودھ کے 12ٹیسٹوں کیلئے فوڈ اتھارٹی کے اہلکاران نے ٹریننگ مکمل کرلی ہے اب دودھ کی چیکنگ کے حوالے سے 12ٹیسٹ موقع پر ہی لیے جائیں گے ان ٹیسٹوں میں یوریا،سٹارک،ہائے ٹروجن،پلورزائیڈسوپ ٹیسٹ،سکم لک ٹیسٹ،ڈسیٹرجینٹ،یورک اسیڈ،شوگر،سوڈیم،کاربونیٹ،فارمولین،ہائے یوکلورائیٹ شامل ہیں موقع پر کیمیکل ملے دودھ کی ٹیسٹنگ کے ذریعے پہنچان ہوسکے گی کیا آیا دودھ میں کیمیکل ملاوٹ ہے کہ نہیں انہوں نے کہا کہ قبل ازیں مظفرآباد میں دودھ ٹیسٹنگ کی کوئی سہولت نہ تھی دودھ ٹیسٹنگ کیلئے
راولپنڈی ،اسلام آباد میں 15دن بعد رزلٹ آتا تھا،اب دودھ میں کیمیکل ملاوٹ نہیں ہوسکے گی جو کرے گا اس کا دودھ تلف کیاجائے گا اوردکانیں بھی سیل ہونگی انہوں نے کہا کہ کٹ ملنے کے بعد فوڈاتھارٹی متحرک ہوچکی ہے عوام الناس کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے شہری فوڈاتھارٹی سے اپنا تعاون جاری رکھیں۔
