اسلام آباد سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ برطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ چاک کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈس انفو لیب نے بھارتی جھوٹ کے کاروبار کا پول کھولا تو برطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ چاک کردیا۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سیکولرزم کا پرچار کرنے والا بھارت انتہاپسندی اوردہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، آف کام کا نوٹس بھارت کی عالمی سطح پر رسوائی کا مظہر ہے۔