برطانیہ میں کورونا وائرس کی دیگر قسم کے پھیلاؤ کے بعد خیبر پختونخوا میں اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں اس ضمن میں برطانیہ سے خیبرپختونخوا آنے والے 101 افراد کی تلاش کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے واپس آنے والے افراد کی تفصیلات خیبر پختونخوا حکومت کو فراہم کردی ہیں جس کے مطابق مردان، ابیٹ آباد، سوات، نوشہرہ سمیت 12 اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے، ان واپس آنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ کیا جائے گا تاکہ نئی قسم کا کورونا وائرس پھیلنے سے روکا جاسکے۔