جرائی(ویب ڈیسک)جرائی کھڈ پل پر ٹیوٹاہائی ایس خوفناک حادثے کا شکارایک خاتوں موقع پر جاں بحق دیگر زخمی،10زخمیوں کی حالت خراب۔زخمیوں کو مقامی افراد اور سماجی تنظیموں کے رضاکاران نے بروقت ریسکیو کر کے ایمبولینسوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو کوٹلی اور ڈیڈ باڈی کو قریب ترین مرکز صحت ناڑ منتقل کیا۔آر ایچ سی ناڑ میں سی ایم او موجود نہیں تھا بنیادی طبعی سہولیات ناپید۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دولیاہ جٹاں بینش جرال معہ عملہ اور ایس ایچ او تھانہ ناڑ بمعہ نفری نائب تحصیلدار نیابت ناڑ قاضی رقیب عملہ کے ہمراہ موجود رہے۔ تفصیلات کے مطابق دھنہ کوٹلی سے اسپیشل بکنگ پر کھڑی شریف دربار جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس حدود تحصیل دولیاہ جٹاں ( کھڈ) پل پر خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دولیاہ جٹاں اور ایس ایچ او تھانہ ناڑ بعمہ نفری موقع پر پہنچ گئے ہائی ایس پل سے نیچے جا گری جس میں تین بچوں سمیت 20 مرد و خواتین سوار تھے ایک بزرگ خاتون موقعہ پر جانبحق جبکہ ڈرائیور سمیت متعدد افراد شدید زخمی مقامی لوگوں کے ساتھ مقامی این جی اوز راجدھانی
ویلفیئر فاؤنڈیشن ،ہوپ ویلفیئر فاؤنڈیشن پرائی , آغاز ویلفیئر فاؤنڈیشن ناڑ،سلطانیہ ویلفیئر سوسائٹی گلپور ،ینگ بلڈ بنک ڈڈیال ،مدنی ویلفیئر فاؤنڈیشن ناڑ کے رضاکاروں نے زخمیوں کو بروقت ریسکیو کر کے ایمبولینسز کے ذریعےDHQکوٹلی اورآر ایچ سی ناڑ پہنچایا۔ناڑ مرکز صحت میں سی ایم او موجود نہ تھا، بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔عوام علاقہ کا غم و غصہ ڈی ایچ او کوٹلی ان حالات کا نوٹس لیں۔ناڑ آر ایچ سی کوٹلی میرپور سڑک پر حادثے کی صورت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ جابحق ہونے والی خاتون کی ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی ناڑ میں اسسٹنٹ کمشنر دولیاہ جٹاں بینش جرال اور نائب تحصیلدار نیابت ناڑ کی موجودگی میں ایس ایچ او تھانہ ناڑ محمد الیاس نے ضابطہ کی کاروائی کرتے ہوئے ورثا کے حوالے کر کی۔