ہٹیاں بالا (ویب ڈیسک)اسلامی جمیت طلبہ جہلم ویلی کے زیر انتظام ہٹیاں بالا میں احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیااحتجاجی کیمپ میں جہلم ویلی کی سیاسی وسماجی جماعتوں کے ساتھ ساتھ طلباء تنظیموں نے بھی شرکت کی کیمپ میں طلباء کی جانب سے یونیورسٹی جہلم ویلی کیمپس کی تعمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئےمقرین نے کہا کےوزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آباٸی ڈسٹرکٹ جہلم ویلی میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے وعدوں کو عملی جامہ پہناٸیں ۔ اب نہیں تو کب جہلم ویلی کی عوام کے درپیش مساٸل حل ہوں گیے ۔ یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے ۔ طلبہ کا تعلیمی استحصال نہیں ہونے دیں گیے ۔ یونیورسٹی کیمپس بلڈنگ تعمیر تحریک کو کمپروماٸز نہیں کرنے دیں گیے اس سے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل وابستہ ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان کو حلقے کی عوام نے بھاری مینڈیٹ دیکر اسی لیے منتخب کیا تھا کہ وہ وزارت عظمیٰ کے منصب جلیلہ پر فاٸز ہوکر ریاست کیساتھ ساتھ اپنے حلقے کی عوام کے تعلیم صحت اور رسل ورساٸل کے میگا پراجیکٹس کو حقیقت کا روپ دیں ۔
شومٸی قسمت اب ہمیں وزیراعظم کو میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے احتجاج اور ریلیاں کرکے متوجہ کرنا پڑ رہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے حلقے کی عوام کے لیے جو ترقیاتی پراجیکٹ دیٸے انکو سراہتے ہیں غیر جانبدارانہ پبلک سروس کمیشن , ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں حصول روزگار کے لیے این ٹی ایس کا نفاذ وزیراعظم کے احسن اقدامات تھے تعلیم صحت کے میگا پرجیکٹس پر چار سال پانچ ماہ بعد بھی پراگرس نہ دی جاسکی جس پر عوام اور طلبہ برادری پراگرس دیکھنا چاہتی ہے شرکاء سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر و گلگت بلتستان راجہ مسرور ظفر , مرکزی رہنما پییلز پارٹی و امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر سات چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ ،ناظم جمعیت جہلم ویلی راجہ حارث بشیر خان ،
مرکزی جے کے پی پی خلیل مغل ، نبیل عباسی راجہ مجیب نے خطاب کیا احتجاجی کیمپ میں صدر ڈسڑکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا سید عمر کاظمی ،سیکرٹری جنرل سی یو جے سید اسرار ہمدانی ،نوجوان صحافی یوسف ہمدانی ،پی پی رہنما نزاکت چوہدری ،ایم ایس ایف این کے صدر محسن فیاض عباسی ،راجہ ثوبان ظفراور دیگر نے شرکت کی اور اپنی مکمل حمایت کی یقین دھانی کروائی