بھمبر ( ویب ڈیسک ) بھمبر میں لاکھوں روپے مالیت سے شروع ہونے والا سٹریٹ لائٹس کا منصوبہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بری طرح ناکام ہونے لگا ، درجنوں لائٹس میں سے صرف گنتی کی چند لائٹس ہی لگ سکیں ، تفصیلات کے مطابق حکومت نے بھمبر شہر میں لاکھوں روپے مالیت کے فنڈز جاری کرتے ہوئے شہر میں سٹریٹ لائٹس لگانے کا منصوبہ منظور کیا تھا جس میں سولر لایٹس لگائے جانے کا عمل شروع کیا گیا جس میں باب کشمیر پل پر پہلے مرحلے میں یہ لایٹس لگائی گئیں اس کے بعد شہر بھر کی مین سڑکوں پر لایٹس لگانے کا عمل شروع کیا گیا لیکن ہمیشہ کی طرح اس منصوبہ میں بھی انتہائی ناقص پلاننگ دیکھنے کو ملی ہے جس میں بغیر کسی پلاننگ یا منصوبہ بندی کے ہی کام شروع کردیا گیا معلوم ہوا ہے کہ شہر بھر میں درجنوں منظور شدہ لایٹس میں سے صرف چند ہی لگ سکیں ہیں جس میں بڑی وجہ شہریوں کی جانب سے عدم تعاون ہے معلوم ہوا ہے کہ شہریوں نے صرف ایک ایک کھنبا لگانے کے لئے اپنی دوکانوں اور پلاٹس کے سامنے سے جگہ نہیں دی ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر لایٹس لگ نہیں
سکیں ہیں اور وہ واپس چلی گئی ہیں جس کی سرارسر ذم داری محکمہ لوکل گورنمنٹ جو یہ لایٹس لگا رہا ہے اس کی بنتی ہے جس نے بغیر منصوبہ بندی کے ہی کام شروع کر دیا ہے اعلی حکام کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے کیونکہ اچھے منصوبے روز روز پاس نہیں ہوتے ۔