راولاکوٹ شہر میں ٹر یفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا ئیں را ولاکو ٹ شہر ہمارا چہر ہ ہے ٹر یفک رش کو کم کر نے اور رانگ پارکنگ کو فو ری ختم کیا جا ئے تاکہ ٹر یفک جا م کے مسائل پیدا نہ ہوں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنے آ فس چیمبر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دورا ن کیا اس مو قع پر ڈی آئی جی پونچھ ریجن سردار را شد نعیم، ڈپٹی کمشنر پونچھ ارشد محمو د جرال، اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ چوہدری نعیم افسر اور ڈی ایس پی ٹریفک نے شر کت کی اجلاس کے دوران شہر سے اڈوں کی نو تعمیر شدہ بس ٹرمنیل پر منتقلی کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ راولاکوٹ شہر میں ٹریفک کا حجم کم هواور رش کے حوالے سے مسائل حل کیے جا سکیں