انہیں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا گیا،مریم اورنگزیب کی تصدیق، خواجہ آصف پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے (فوٹو: فائل)

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو حراست میں لے لیا، انہیں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اس الزام کے بعد خواجہ آصف سے ان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات پوچھیں تھیں تاہم انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پر نیب نے یہ قدم اٹھایا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔