اسلام آباد: حکومت نے نے سال نو کے آغاز پر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ہو گی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگی۔
واضح رہے کہ یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی ۔