گلگت وزیراعلی خالد خورشید کی وزراء کی فوج کے ساتھ اسلام آباد میں ڈیرے اعلی آفیسران اور حکمرانوں کی سیشن پر عدم دستیابی کا فائدہ اٹھاکر سرکاری ملازمین دفاتر سے غائب سائلین مشتعل شاہراہ قراقرم سکندرآباد کے مقام پر سڑک بلاک کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق سردیوں کی امد کے ساتھ ہی تحریک انصاف کے نو منتخب حکومت کے وزیراعلی خالد خورشید وزرا کی فوج لیکر اسلام اباد جی بی ہاس اور ملک کے گرم علاقوں میں یاترا کرنے میں مصروف ہیں جبکہ چیف سیکرٹری کی عدم دلچسپی کے باعث سرکاری دفاتر میں نظام مفلوج ہونے سے سائلین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے دوسری طرف شدید موسمی حالات میں دوردراز کے علاقوں سے سرکاری امور لیکر دفاتر آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لئے بیشتر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام شدید پریشان حال ہیں اور جمعرات کے روز ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر کے سرکاری دفاترمیں ملازمین کی عدم دستیابی کے باعث مشتعل سائلین احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ قرام پر سڑک بلاک کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعلی خالد خورشید کو شدید ہدف تنقید کا نشانہ بنایا بعض سائلین نے دعوی کیا کہ صوبے کی لاوارث صورتحال اور وزیراعلی سمیت کابینہ ممبران کی صوبے میں عدم دستیابی کے خلاف وزیراعظم شکایت سیل پر براہ راست شکایت بھی جمع کرادی ہے خیال رہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کے اراکین بھی سابقہ حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سردیوں کی آمد کے ساتھ سائیبیریاکے پرندوں کی طرح گرم علاقوں کی طرف نکل مکانی کرچکے ہیں