اسلام آباد وزیر اعلی گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان نے پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کی جانب سے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے لئے i .12 میں مختص کردہ دو سو فلیٹس کی قرعہ اندازی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کمپیوٹرایزڈ قرعہ اندازی کا بٹن دبا کر افتتاح کیا اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ فاونڈیشن عمران زیب اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے سات سو چوبیس ملازمین نے اس سکیم میں حصہ لیا جن میں سے دو سو خوش نصیب ملازمین کے نام اس پہلی قرعہ اندازی میں نکلے ہیں .تقریب سے خطاب کرتے ہوے سیکرٹری ہاوسنگ فاونڈیشن نے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے کی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام ملازمین جلد شرو ع ہونے والی اگلی سکیم میں مستفید ہو ں گے جبکہ پاکستان ہاوسنگ فاونڈیشن میں گلگت بلتستان کے ملازمین کا کوٹہ بھی مختص کر دیا گیا ہے اس طرح اب ہمارے ہر شرو ع ہونے والے منصوبوں میں گلگت بلتستان کے ملازمین اپلائی کر سکیں گے .اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان نے اپنے خطاب میں پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی ملازمین کی لئے آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ انہیں وفاقی دارلحکومت میں رہائش میسر آئی ہے جبکہ سیکریٹری ہاوسنگ فاونڈیشن کی بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہماری سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہم انشاللہ جلد گلگت بلتستان میں بھی انکے اشتراک سے ملازمین اور غریب طبقے کی لئے رہائشی منصوبوں کا آغاز کریں گے