اسلام آباد( وائس آف کشمیر رپورٹ ادریس احمد اعوان سے)مختلف قسم کی سڑکوں سے آپ سب روز ہی گزرتے ہیں کوئی ٹیڑھی تو کوئی کسی جگہ سے ٹوٹی ہوئی۔ مگر دنیا کی خطرناک ترین سرکوں کے بارے میں اگر آپ نے سنا ہو تو معلوم ہوگا آپ کو کہ سڑکیں کتنی خطرناک ہیں کوئی 1600 کلومیٹر طویل ہے تو کوئی 1200 کلومیٹر۔مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں نانگا پربت کے قریب دیامیر ڈسٹرکٹ میں ” فیری میڈوز” نامی سڑک موجود ہے جو دنیا میں خطرناک ترین سڑکوں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔اس سڑک کی لمبائی 15 کلومیٹر ہے . فیری میڈوز سطح سمندر سے 33 سو میٹرز کی اوسط بلندی پر واقع ہے۔اس کی چوڑائی تین فٹ یا اس سے بھی کم ہے اس میں ایک وقت میں ایک ہی گاڑی گزر سکتی ہے اور اگر غلطی سے بھی کوئی ڈرائیور آگے نکلنے کی کوشش کرے تو خطرناک حادثہ رونما ہوجاتا ہے۔اس سڑک پر رات کے وقت سفر کرنا انتہائی خطرناک ہے کیونکہ یہ کہیں سے انتہائی نیچی اور کہیں سے بہت اونچی اور ٹیرھی میڑھی ہے جس کی وجہ سے حادثہ کبھی بھی ہوسکتا ہے۔