سعودی عرب نے کورونا کی نئی شکل آنے کے بعد ایک ہفتے کیلیے پابندی لگائی تھی  - فوٹو: عرب نیوز

ریاض: سعودی عرب نے اپنی سرحدیں کھولنے کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے بیرون ملک آمدورفت پر پابندی عائد کردی تھی جو اب کردی گئی ہے اور ساتھ ہی بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سرحدیں کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں لہذا آج سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی اور سمندری راستوں سے بھی آمد ورفت بھی بحال کردی گئیں۔

واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے یہ پابندی 20 دسمبر کو ایک ہفتے کے لیے لگائی گئی تھی تاہم اسے مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔