کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے دن پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کشمیری جھنڈا لہرارہا ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد /  سری نگر:  دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں۔

دنیا بھر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت تحریک آزادی کشمیرکو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں۔

صدرعلوی نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت انسانی احترام کا بنیادی جزو ہے، عالمی برادری کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے حوالے سے اپنی یقین دہانیوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے5جنوری 1949کو ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کو تسلیم کیاگیا تھا۔