محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے ریچھ اور بندر نجی تحویل میں رکھنے پرپابندی عائد کردی۔

ترجمان جنگلی حیات پنجاب کے مطابق  صوبائی کابینہ نے وائلڈ لائف رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، پابندی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائےگا۔

ترجمان کے مطابق اس سے قبل ریچھ اور بندرکو وائلڈ لائف ایکٹ کے شیڈول ون سے نکال دیاگیا تھا اور ریچھ اور بندر کو تحفظ شدہ جنگلی جانوروں کے شیڈول تھری میں شامل کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ماضی میں ریچھ اور بندر کو نجی تحویل میں رکھنےکے لیے لائسنس جاری ہوتے تھے، نئے فیصلےکے بعد پرانے تمام لائسنس منسوخ کردیےجائیں گے۔

 وائلڈ لائف ترجمان  کے مطابق یہ اقدام پنجاب وائلڈ لائف بورڈ کے اجلاس کے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔