ریاست آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں اساتذہ کا اسکیل اپ گریڈیشن کیلئے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔

آزاد کشمیر بھر سے آئے 2 ہزار سے زائد اساتذہ نے اپر چھتر میں واقع ہائی اسکول سے سیکرٹریٹ کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نےمظاہرین کو روکنے کیلئے ان پر واٹرکینن، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کے لاٹھی چارج  اور شیلنگ سے متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے جبکہ مظاہرین کے پولیس پر پتھراؤ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

ٹیچرزایسوسی ایشن کاکہناہے کہ پولیس نے 20 سے زائد اساتذہ کو گرفتار کرلیا ہے۔