باغ(وائس آف کشمیر نیوز)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر سردار آفتاب حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے آزاد کشمیر حکومت نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو قومی صحت کارڈ کا اجراء سوفیصد کر کے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے اس سلسلہ میں آزاد کشمیر میں پہلے مرحلے میں تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو اس قومی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کردیا گیا ہے اور دوسرے مرحلے میں تحصیلوں اور اچھے معیاری پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے گا حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اب آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو صحت کی سہولت فری میسر ہوگے عوام قومی صحت کارڈ حاصل کریں تاکہ ان کے علاج معالجہ کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کو قومی صحت کارڈ پینل میں شامل کرنے پر افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر راجہ محمد آفتاب خان نے کی جبکہ تقریب سے ڈائریکٹر صحت پروگرام پاکستان ریجن آزاد کشمیر ڈاکٹر راجہ گلزار خان،ڈی ایم ایس ڈاکٹر جمیل احمد،فوکل پرسن عاطف نعیم،اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے لوگوں میں قومی صحت کارڈ بھی تقسیم کیے گئے اور ہسپتال کی وارڈز کا بھی معائینہ کیا جس میں انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی پر ایم ایس کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔