مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز)ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر ادریس خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ داکٹر منظور حسین نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس سے بچائو بہت ضروری ہے اس کے لیے پورے آزاد کشمیر میں 11.تا 15جنوری تک پانچ روزہ پولیو مہم میں ضلع باغ میں تقریباً 62ہزار 847 سو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے333موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو مہم میں ویکسین پلائیں گے ضلع باغ میں نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 2020 کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر بحیثیت چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکشن کمیٹی پولیو مہم کی نگرانی اور سپورٹ کریں گے ،ضلع ہذا میں 55فکسڈ سنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں پر فیلڈ سے آنے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈاکٹر منظور حسین ،راجہ حنیف،محمد رضوان اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ضلع ہذا میں9ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں پر سفری بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔