چکار (وائس آف کشمیر نیوز) آزادکشمیر ضلع جہلم ویلی چکار وزیراعظم پاکستان کے ٹین بلین ٹری پروجیکٹ کو حکمران جماعت مسلم لیگ نے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے ہائی جیک کرلیا،آمدہ الیکشن سے قبل ٹین بلین ٹری میں خلاف قواعد واچرز کی بھرتیاں کرکے سیاسی چہتوں کو نوازے جانے لگا۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی ضلع جہلم ویلی میں سیاسی بنیادوں پر ٹین بلین ٹری پروجیکٹ کی فرضی سائیٹس کی دیکھ بھال کے لیے واچرز بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹین بلین ٹری پروجیکٹ پر بھرتیوں کے انکشاف سے پروجیکٹ کے مستقبل پرسوالات اٹھنے لگے