اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2007 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق جب کہ 2007 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔
ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار568 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار898 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم ملک بھرمیں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار4، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 111 ، خیبرپختونخوا 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار351 کیسز، اسلام آباد 38 ہزار 970، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار451 ہوگئی۔