راولاکوٹ (پی آئی ڈی) ضلع پونچھ میں قومی صحت کارڈ کا باضابطہ اجراء کرد یا گیا گزشتہ روز ہفتہ کو ڈی ایچ او آفس میں باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر آفتاب حسین خان تھے جبکہ کمانڈنٹ سی ایم ایچ راولاکوٹ برگیڈئیر حسن ابراہیم ڈپٹی کمشنر پونچھ مرزا ارشد محمود جرال، ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر سردار محمد حیات خان، ، ڈپٹی ڈایئریکٹر قومی صحت پروگرام محمد گلزار، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر سیاب افضل کیانی، ڈایئریکٹر سالک فاؤنڈیشن کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر شہراز اور دیگر نے خطاب کیا۔ مہمان خصوصی ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر آفتاب حسین نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قومی صحت کارڈ کا اجزاء اہلیان آزادکشمیر کے لئے ایک تحفہ ہے اور اس کارڈ کے ذریعے آزادکشمیر کے 10 لاکھ خاندان مستعفید ہونگے اور سالانہ سات لاکھ روپے سے زائد کا علاج معالجہ مفت ہو سکے گا ضلع پونچھ میں ایک لاکھ 20ہزار خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے یہ سہولت ہسپتال میں داخل ہونے ولاے مریضوں کو میسر ہو گی آزاد کشمیر میں جو ھسپتال پینل میں شامل کئے گئے ہیں وہاں پر خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں گے جہاں پر مریضوں کو تمام سہولت فراہم کی جائے گی وفاقی حکومت اور آزادکشمیر حکومت کا یہ مشترکہ پروگرام لوگوں کی صحت کا معیار بلندکرنے میں معاون ثابت ہوگا۔آزادکشمیر میں عوام کو صحت کی معیاری سہولت فراہم کرنے کیلئے جاندار اقدامات کئے گےء ہیں آزاد کشمیر بھر کے تمام اضلاع میں ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹر نجیب نقی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں وزیر صحت سیکرٹری صحت اور ہم سب کی کوششوں سے آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی ممکن ہوئی ہے اس موقع پر ہیلتھ کارڈ کا باضابطہ اجراء کیا گیا اور ضلع پونچھ میں پہلا صحت کارڈ صدر پرریس کلب راولاکوٹ ملک اعجاز قمر کو دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈایئر یکٹر اطلاعات سعداللہ خان بھٹی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پونچھ راجہ علاؤالدین منہاس اور محکمہ صحت کے آفیسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔