وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہفتے کی رات کو ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

عمر ایوب نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن ایک انسانی غلطی سے ہوا، غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنی کارکردگی اور وزارتوں پر گرفت بہتر بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان وزیر توانائی عمر ایوب کی کارکردگی سے بھی ناخوش نظرآئے ۔ عمران خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سے جڑی وزارتوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔