ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی میں قومی صحت کارڈکی تقسیم کاعمل جاری
کوٹلی (ادریس فاروقی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی میں قومی صحت کارڈکی تقسیم کاعمل جاری۔اس سلسلہ میںایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میںقومی صحت کارڈ کی تقسیم کاعمل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمظہراقبال طاہرکی موجودگی میںجاری ہے۔حکومت پاکستان اورحکومت آزادکشمیرنے اشتراک سے غریب مریضوںکوعلاج معالجہ کی سہولت مفت فراہم کرنے کاتہیہ کررکھاہے اوراس سلسلہ میںضرورتمندوںکوصحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن کوششیں کی جائینگی۔ حکومت آزادکشمیر صحت کی سہولیات کی فراہمی
ترجیح دے رہی ہے۔شرکاء نے کہاکہ ضلع کوٹلی میںقومی صحت کارڈکی اجرائیگی کے دوران 1,80000صحت کارڈتقسیم کئے جائیںگے اس سلسلہ میںضلع کوٹلی میںپینل پرموجودتمام ہسپتال قومی صحت کارڈزہولڈرزکوعلاج معالجہ کی فری سہولیات فراہم کرینگے۔