میرپور متاثرین منگلا ڈیم ن لیگی عوام دشمن حکومت کی طرف سے ذیلی کنبوں کے پلاٹوں سے دستبرداری کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوٹیفکیسن فوری منسوخی کا مطالبہ کرتے ہیں ورنہ عوام حکمرانوں کیخلاف شدید احتجاج کرینگے متاثرین نیوسٹی اج بروز بدھ شام چار بجے میلا د چوک میں احتجاجی جلسہ میں اہم اعلان کرینگے ظلم اور ناانصای کیخلاف بھرپور عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیاگیا شہریوں سے بھی متاثرین کا ساتھ دینے کا مطالبہ تمام لیڈر شب متاثرین کی لازوال قربانیوںک ے بدلے معاہدوں پر
عمل کرانیمیں ساتھ دیں تاکہ بے گھر دربدر لوگوں و حق مل سکے کوئی مائی کا لعل زیلی کنبوں کے منصوبہ کو ختم نہیں کر سکتا ۔ ان خیالات کااظہار متاثرین کے سینئر رہنماؤں جبار احمدمنہاس ایڈووکیٹ ، مرزا عبدالبسیر جرال ، سابق کونسلر مرزا عاشق حسین جرال ، راجہ خلیل یوسف ، راجہ ذوالفقار ذولفی ، شفیق بیگ ، چوہدری محمد فاروق ، سید تعبیر حسین شاہ ، مختار احمد ایڈووکیٹ ، مرزا خورشید بیگ ایڈووکیٹ ، مرزا عمر جرال ایڈووکیٹ ، محمد امین چوہان ، ٹھیکید نصیب خان ، راجہ عبدالمجید ، راجہ محمد شبیر ،
راجہ جمیل احمد ، سردار امتیاز احمد ، راجہ محمد اسلم،حاجی راجہ محمد عارف ، راجہ محمد صدیق ، مرزا محمد بشیر جرال ، احسن فاروق ، محمد نواز بیگ ، محمد شریف فوجی ، مرزا جہانگیر جرال ، راجہ سجاول بشیر ، مرزا توقیر ، ظفر جرال نے اپنے ایکمشترکہ بیان کے ذریعے کیا
