باغ مہنگائی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال،عوامی ایکشن فورم باغ کی قیادت گرفتار،حالات کشیدہ احتجاجی کال کو ناکام بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم،مزید گرفتاریوں کا امکان،تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن فورم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج پونچھ ڈویژن میں احتجاج کی کال دی تھی،آج وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرباغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے،ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم کی آمد سے چند گھنٹے قبل عوامی ایکشن فورم باغ
کے سرکردہ رہنماؤں،ثاقب نعیم،ناصرقیوم ایڈوکیٹ،عابد شاہین،عاشرشجاع،سائرس خلیل،الیاس کشمیری کو میٹنگ کے دوران ایک مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا،ضلعی انتظامیہ وزیراعظم کی آمد پر امن وامان کی بحالی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے عوام ایکشن فورم کے مزید راہنماؤں کو گرفتارکر سکتی ہے،یاد رہے عوامی ایکشن فورم نے 13 جنوری کو پونچھ ڈویژن میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے،دریں اثنا عوامی وسماجی حلقوں عبد الستار ایڈووکیٹ نے عوامی ایکشن فورم کی قیادت کی گرفتاری کو بلاجواز اور حکومتی بوکھلاہٹ قرار دی