کوٹ جیملاسسٹنٹ کمشنر برنالہ اقبال حسن نے میڈیا نمائندگان سے ایک ملاقات میں بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر کی ہدایات کی روشنی میں انتخابی فہرستوں کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔20 جنوری سے 09 فروری تک ٹیمیں ہر گاؤں،محلے میں جا کر انتخابی فیرستوں کو تیار کریں گی۔


اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ متعلقہ افسر تک پہنچائیں گی۔پٹواری حلقہ کو شمار کنندگان مقرر کیا گیا ہے۔نادرا کی طرف سے بنائی فہرستیں ہمیں مہیا کی جا چکی ہیں۔اور الیکشن شیڈول کے مطابق ہم نے تیاری شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نادرا کی طرف سے بنائی انتخابی فہرستوں کے لئے پٹواری اپنے اپنے حلقوں میں جا کر ان فہرستوں کی تصدیق کریں گئے۔