تراڑکھل حکومت محکمہ صحت کے ملازمین کے تمام مطالبات حل کرے ۔ رسک الاوئنس سمیت تمام مطالبات حل نہ ہوئے تو مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔ سردار عباس ۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال تراڑکھل میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جس سے خطاب کرتے ہوئے ملازمین ملازمین نے حکومت سے اپیل کی ہیکہ وہ ہمارے مطالبات فوری حل کرے ۔ ملازمین محکمہ صحت مشکل ترین حالات میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے اور Covid -19 میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر عوام کی خدمت کی ہے ۔ ہم عوام کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چائیے ۔

اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو 12فروری سے مکمل کام چھوڑ ہڑتال ہوگی ۔ جسکی تمام تر زمہ دار ی حکومت پر ہو گی ۔ اجلاس سے ڈاکٹرحمزہ ، سردار عباس جنرل سیکرٹری HEO ضلع سدھنوتی ، مرکزی ایڈیشن جنرل سیکرٹری سردار رئیس RMSA ، سردار مزمل ، سردار اسحاق ، سردار مرتضیٰ،خواجہ عدنان ، سردار کامران ، شفیق الرحمن ،عادل حسین شاہ ، کلیم اخلاق اور دیگر نے خطاب کیا ۔ ملازمین صحت عامہ 22جنوری سے 31 جنوری تک اپنے بازو پر سیا ہ پٹیاںباندھ کراپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ مطالبات منظور نہ ہونے پریکم فروری سے دو گھنٹے ٹوکن ہرتال ہوگی جو 12فروری تک مطالبات نہ مانے گئے تو مکمل کام چھوڑ ہرتال ہو گی ۔ البتہ ایمر جنسی سروس جا ری رہے گی۔