راولپنڈی(ویب ڈیسک )پاکستان کاازلی دشمن بھارت اپنی شرارتوں سے باز نہ آیا،بزدل دشمن نے عام شہریوں پرفائرکھول دیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 18سالہ لڑکی انیسہ زخمی ہوگئی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے چری کوٹ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فورسز نے پولس گاؤں پر مارٹر گولے داغے ہیں جس کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے والی انیسہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔