سدھنوتی( ) ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال گاؤں بھاگپور گوراہ میں ڈی آئی جی سردار الیاس مرحوم کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ دریں اثناؤہ ڈی آئی جی سردار الیاس کے گھر گئے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سردار الیاس بہترین صلاحیتوں کے حامل افسر تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار الیاس کی وفات پر اہلخانہ کے غم میں برابرکے شریک ہوں۔ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پونچھ ڈویژن سعد اللہ بھٹی اور انفارمیشن آفیسر ناصر لطیف بھی ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کے ہمراہ تھے۔