مظفرآباد( ) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبدالحمید کیا نی نے کہا ہے کہ صا ف و شفاف اور غیر جانبدانہ انتخابات کے انعقاد کےلئے ووٹر فہرستوں کا ٹھیک ہونا ناگزیر ہے ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر محکمہ مال کا عملہ وارڈز کی سطح پر جا کر ووٹر فہرستوں کی تجدید کررہاہے ۔ میڈیا عوام کو ووٹ کے اندراج کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرے تاکہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے اس قومی فریضہ کی انجام دہی کر سکیں۔ 2016کی ووٹر فہرستوں کو بنیادبنا کر ان میں ترمیم کی جارہی ہے ۔ ہر شخص اپنے مستقل پتہ پر ہی ووٹ کاسٹ کر سکے گا البتہ اگر کسی نے مستقل پتہ سے عارضی پتہ پر ووٹ کا اندراج کروانا ہے تو اسے متعلقہ رجسٹریشن آفیسر سے NOCلینی ہو گی جس کے بعد مستقل پتہ سے اس کا ووٹ کینسل کر کے عارضی پتہ پر درج کیا جائے گا۔ 2016کی ووٹر فہرستیں بہترین انداز میں بنائی گئی تھیں جسکی وجہ سے گزشتہ انتخابات میں ریکارڈ ووٹ ڈالے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز انتخابات2021کے حوالہ سے ووٹر فہرستوں کی تجدید کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت ساڑھے چار سال قبل جون2016میں ہوئی تھی جس میں سے بہت سے لوگ وفات بھی پا چکے ہیں ان کو نئی ووٹر فہرستوں سے خارج کیا جائےگا جبکہ یکم مارچ2021تک18سال عمر پوری ہونے والے الیکشن2021کی انتخابی فہرستوں میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔آمدہ انتخابت کےلئے شناختی کارڈ کی بنیاد پر تیار شدہ کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کو گھر گھر جا کر شمارکنندگان ان کی تصدیق، نظرثانی اور ترمیم کا عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام ووٹرفہرستوں میں اہل ووٹر کا نام ، ولدیت، مستقل پتہ ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر یا فارم ب میں درج شناختی کارڈ نمبر بھی درست درج کروائیں