اسلام آباد( ادریس احمد اعوان سے)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے حوالے سے آئینی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ معاملے پرتحقیقات کے حوالے سے کمیٹی کے بجائے کمیشن آف انکوائری ایکٹ2017کے تحت کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا ۔ کابینہ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کی جانب سے وفاقی کابینہ کو حکومت کی ٹاسک فورس برائے کفایت شعاری وتنظیم نوکی جانب سے وزارتوں اور ڈویڑنز میں 70ہزارخالی آسامیاں ختم کرنے، وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 441سے کم کرکے324تک رکھنے کے حوالے سے ادراہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 18جنوری 2021ء اور 21جنوری 2021ء کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20جنوری 2021ء کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی چند ہدایات کی روشنی میں توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کے 20جنوری 2021ء کو منعقد ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تعیناتی کی منظوری دی۔کابینہ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے انتخابات کے حوالے سے نامزدگیوں، جن میں سیدخالد سراج، ظفر مسعود، محم ریاض خان، شمامہ تل امبر ارباب، جہانزیب درانی، اکبر ایوب خان شامل ہیں، کی منظوری دی۔ #/s#