یہ منظر مارچ 2020 کے بعد پہلی بار دیکھا گیا، فوٹو : العربیہ

یہ منظر مارچ 2020 کے بعد پہلی بار دیکھا گیا، فوٹو : العربیہ

یہ منظر مارچ 2020 کے بعد پہلی بار دیکھا گیا، فوٹو : العربیہ

مکہ مکرمہ: گزشتہ شب خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند کے نمودار ہونے سے پُرنور ماحول کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو گیا اور فرزندگان توحید کی زبانوں پر بے ساختہ سبحان اللہ کا ورد جاری ہوگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب 10 بج کر 16 منٹ پر چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ خانہ کعبہ کے اوپر جگمگا رہا تھا۔ یہ منظر گزشتہ برس مارچ کے بعد پہلی بار دیکھا گیا۔ دل لبھانے والے اس منظر نے سب کو مبہوت کرکے رکھ دیا۔

Moon over bait ullah 1

ایک طرف خالق کا گھر اور دوسری جانب خالق کی حسین ترین تخلیق چاند کا یوں سجدہ ریز کا ہونے کا منظر انمول و نادر ہے۔ اس منظر کو دیکھنے والوں نے اپنے رب کی ثنا بیان کی اور بے اختیار سبحان اللہ کا ورد زبانوں پر جاری ہوگیا۔

Moon in madina

یہی چاند جب مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے اوپر سے گزرا تو بلند میناروں کو چومتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھا۔ یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا، چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متعین کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ رواں سال میں پورے چاند کے خانہ کعبہ اوپر نمودار ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے