· مظفرآبادوزیرا عظم آزادجموں وکشمیر وصدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ نوکریوں کےلئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والا کلچر ختم کردیا جو رہی سہی کسر ہے اس کےلئے بھی نظام لارہے ہیں کہ اب کوئی بھی میرٹ کے علاوہ بھرتی نہیں سکے ہوگا۔ جو اہل ہوگا بھرتی ہوگا جو اہل نہیں ان کےلئے متبادل ذرائع آمدن دینگے ، 75کروڑ روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کےلئے بلاسود قرضے دے رہے ہیں،بیروزگاری کے خاتمے کےلئے فنی تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں،ہر سال 600طالبعلموں کو پاکستان کے مایہ ناز اداروں میں فنی تربیت فراہم کرنے کا اہتمام کررہے ہیں جس کی فیسیں اور تمام اخراجات حکومت آزادکشمیر برداشت کریگی، سیاسی بھرتیوں نے سسٹم کو بہت نقصان پہنچایا، تمام تقرریاں بذریعہ این ٹی ایس اور پی ایس سی ہونگی،اب کوئی وزیر یا ایم ایل اے نوکریوں کی فہرست نہیں دے سکے گا اور نہ ہی اس کا یہ کام ہے،آزادکشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، جب لوگوں کو میرٹ پر روزگار ملے گاتو جو اہل نہیں وہ کوئی دوسرا کام کرےگا ، 80فیصد نوکریاں محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہورہی ہیںتمام محکمہ جات میں تمام بھرتیوں کےلئے این ٹی ایس کا نفاذکرینگے ، گزشتہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پرنوکریاں دیں اور لوگوں کو سسٹم سے اعتبار اٹھ گیا جس کو ہم نے بحال کیا۔ بے نامی جماعتوں کےلئے آزادکشمیر میں کوئی جگہ نہیں ۔ یہاں اقتدار کی ہوس میں لوگ اپنا ماضی بھول جاتے ہیں ، بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے اپنے ادوار میں شیر مادر کی طرح ریاستی خزانہ لوٹا ، آزادکشمیر کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ماضی کے استحصالی ٹولے کو دوبارہ مسلط کرنا چاہتے ہیں یا مسلم لیگ ن کے بہتری کے عمل کو آگے لے جانے چاہتے ہیں ۔ ہم نے اہل اور باصلاحیت افراد کو ریاستی امور میں شامل کیا جس کی وجہ سے ریاستی خزانہ کا صحیح تصرف ہوا، ذاتی مفادکو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی مفاد کی خاطر فیصلے کیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی صدر ایم ایس ایف این سید غضنفر علی شاہ کی قیادت میں ملنے والے ایم ایس ایف این کے وفد اور دیگر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر راجہ زین محمو دبھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم راجہ محمد فارق حیدرخان نے کہا کہ رشوت اور سفارشی کلچر نے ریاست کی جڑیں کھوکھلی کر دیں تھیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو سخت فیصلے کرنا پڑے