اسلام آباد(ادریس احمد اعوان سے)صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تفصیلی ملاقات , ملاقات کے دوران وزیر برائے لوکل گورنمنٹ (کے-پی-کے) اکبر ایوب خان, وزیر قانون و پارلیمانی امور و انسانی حقوق (کے-پی-کے) سلطان محمد خان بھی موجود تھے۔ اس اہم ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال , پاکستان اور آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔ صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کا حصول کشمیریوں کی قربانیوں کا مرکز و محور ہے اور یہی اس مسلئے کا حل ہے۔ جموں کشمیر پیپلزپارٹی حق خودارادیت کے حصول پر یقین رکھتی ہے اور ریاست کے اندر ایک صاف و شفاف سیاسی نظام کے قیام کے لیے عملا جدوجہد کر رہی ہے اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کا ماضی اس کا گواہ ہے۔