مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں میاں شہباز شریف کا پی ای ٹی اسکین کیا جا رہا ہے، ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کیئے جائیں گے

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں میاں شہباز شریف کا پی ای ٹی اسکین کیا جا رہا ہے، ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کیئے جائیں گے۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں بھی بتایا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

شہباز شریف قید کے دوران بھی کینسر کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کرتے رہتے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر نون لیگ میاں شہباز شریف کی قید کے دوران طبیعت ناساز ہوئی ہے۔