نسلی کتا بتاکر، عام کتا فروخت کرنے پر کراچی کے شہری نے کتا بیچنے والوں کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
کراچی کے شہری وحید نے دھوکہ دہی پر پیٹ سٹی کیخلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ مکیش کمار کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پیٹ سٹی ڈیفنس سے شیٹ زو نسل کا کتا خریدا تھا جیسے ہی کتے کو گھر لے کر گیا، تو اُسے کتے کی نسل پر شک ہوا۔
تحقیق کروانے پر پتا چلا کہ کتا شیٹ زو نسل کا نہیں بلکہ عام نسل کا ہے۔ کتے کا وزن بھی زیادہ ہے اور کھانا بھی زیادہ کھاتا ہے۔
درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ پیسے واپس دلوائے جائیں۔