https://www.facebook.com/v2.3/plugins/quote.php?app_id=770767426360150&channel=https%3A%2F%2Fstaticxx.facebook.com%2Fx%2Fconnect%2Fxd_arbiter%2F%3Fversion%3D46%23cb%3Df383def6a8d53c8%26domain%3Dwww.express.pk%26origin%3Dhttps%253A%252F%252Fwww.express.pk%252Ff5ee54c144becc%26relation%3Dparent.parent&container_width=1007&href=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2139441%2F1%2F&locale=en_US&sdk=joey
دینی طاقتوں کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں ہونے دوں گا، وزیرداخلہ۔ فوٹو:فائل

لال حویلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوشش ہے ملک کو مسائل سے نجات دلائی جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا حامی ہوں تنخواہوں میں اضافہ کریں گے، چند ارب سرکاری ملازمین لے گئے تو قیامت نہیں آجائے گے، تسلیم کرتا ہوں ملک میں مہنگائی ہے، لیکن یہ مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی وجہ سے ہے، اربوں روپے لوٹ کر باہر بھیجنے والے ڈٹ کر عمران خان کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ لال حویلی سے براہ راست سری نگر پیغام دینا چاہتا ہوں. لال حویلی سے لال چوک کا رشتہ مودی کو پتا ہے، لال حویلی مشکل وقت میں جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر ملکی دفاع میں کردار ادا کرے گی، پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک اور کشمیر کا دفاع کریں گے، کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر کشمیریوں کے لیے تیار ہے۔