اسلام آباد ( ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر تقسیم کی جانب بڑھتی جا رہی ہے ہمیں بروقت خطرے کا ادراک کرتے ہوے ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کیلئے اکٹھے ہونا پڑے گا جو ہماری قومی ذمہ داری ہے۔کشمیریوں کو خود آگے بڑھ کر اپنا مقدمہ پیش کرنا چاہیے۔مودی نے بھارت کے سیکولرازم اور جمہوریت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔اہلیان پاکستان سے محبت ہمارے لہو میں ہے 22 کروڑ پاکستانی اور کشمیری یک جان دو قالب ہیں۔سیاسی راہوں کو خراب کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کی عزت و تکریم کو یقینی بنا کر ہی جمہوریت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔محمد مطلوب انقلابی کا سیاسی سفر تمام سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار روزنامہ جموں وکشمیر کی میزبانی میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سابق وزیر محمد مطلوب انقلابی کی یاد میں قومی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی تعزیتی ریفرنس پر اہل صحافت خاص طور پر عامر محبوب اور چوہدری معروف انجم کا مشکور ہوں۔ مطلوب انقلابی ایک کردار کا نام تھا جو امر ہو گیا ہے۔یہ تقریب اس بات کی آئینہ دار ہے کہ ابھی آزادکشمیر میں سیاسی برداشت موجود ہے یہ خوشی کی بات ہے یہ سیاسی ماحول پاکستان میں موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت انسان،سیاسی کارکن یا بطور رکن اسمبلی مطلوب انقلابی عظیم تھا سیاسی آئینی کمیٹی کے سربراہ کے طور پر مطلوب انقلابی نے بہترین کام کیا بحیثیت انسان وہ اعلی اوصاف کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی ان کا تعلق بہترین تھا مسکراتا چہرہ ان کا وصف تھا،ان کا جنازہ عظیم تھے کوئی بات ہوتی ہے تو لوگ آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو دو نقصان ہوے مطلوب انقلابی اور غلام صادق ایسے کارکن کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کو دیکھو وہ سیاسی رہنماء بنا ہوا ہے سیاسی کارکن ناپید ہو رہے ہیں چوہدری غلام عباس کے پاس والد صاحب کے ساتھ حاضری دیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کارکن آپ کی ڈھارس ہوتا ہے مطلوب انقلابی ایک جینوین سیاسی کارکن تھے جب بھی سابق وزیراعظم چوہدری مجید کو کوئی کام ہوتا مطلوب انقلابی اور میاں وحید میرے پاس آتے تھے اور میں انہیں نہ نہیں کر سکتا تھا ان کا رویہ ہی ایسا ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مطلوب انقلابی میٹھا آدمی تھا اللہ تعالی نے کئی اوصاف سے نوازا بطور رکن اسمبلی پوری تیاری کے ساتھ اسمبلی آتے تھے۔اسمبلی میں ان پر کافی بوجھ ہوتا تھا پڑھ کر آتا تھا ولید کو نصیحت ہے والد کے دوستوں کی عزت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن اب نایاب ہو رہے ہیں ہر جماعت کے سیاسی کارکن کی عزت کریں۔وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ریاست جموں و کشمیر تقسیم کی جانب بڑھتی جا رہی ہے ہمیں زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ہو گا۔ریاست جموں و کشمیر کی وحدت پر ہم سب کو اکٹھے ہونا پڑے گا کشمیری جب تک آگے نہیں ہونگے کچھ نہیں ملے گ