راولپنڈی( وائس آف کشمیر نیوز) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائدوسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان آزادکشمیر کے سینئر ترین اور قدرآور شخصیت ہیں ۔ان کاشمار مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتی ہے۔ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے جس کا شاندار تاریخی کردار ہے۔ مسلم کانفرنس کا 1975سے لے کر1985تک نہایت مشکل دور تھا جس دور میں جیلیںبھری ہوئی تھیں لیکن سالار جمہوریت اس مشکل ترین وقت میں بھی مسلم کانفرنس اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس دو قومی نظریے کی وارث اور تحریک آزادی کشمیر کی علمبردار اور سیاسی جماعت ہے۔ ان خیالات کااظہار قائدمسلم کانفرنس نے مجاہد منزل راولپنڈی میں مسلم کانفرنس ضلع راولپنڈی اور اسلام کی طرف سے منعقدہ ایک خیر مقدمی /تہنیتی پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مکمل صحت یابی ،مسلم کانفرنس کی کامیابی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس تقریب میں سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنسائ، مسلم کانفرنس ضلع راولپنڈی کے صدر ساجد قریشی، اسلام آباد کے صدر سردار عاصم زاہد عباسی، مسلم کانفرنس شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر شہنا ز خان، پبلسٹی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد لطیف حسرت، سینئر وائس چیئرمین راجہ محمدزرین خان، مسلم کانفرنس ضلع سدھنوتی کے صدر سردار عبدالرزاق ،مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی چیئرپرسن افشاں سعید چوہدری، وائس چیئرپرسن ریحانہ خان، سردار منظور حسین خان،مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے عامرنور عباسی، ڈاکٹر عابد عباسی، رانا غلام حسین ودیگر کی طرف سے سالار جمہوریت کی مسلم کانفرنس میں واپسی اور سپریم ہیڈ کاعہدہ سنبھالنے پر اظہار تشکر کے لئے قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کو گلدستے پیش کیے گئے ۔اس موقع پر سردار ساجد قریشی کی طرف سے مٹھائی بھی تقسیم کی ۔سردارعتیق احمدخان نے راولپنڈی اسلام آباد اور دیگرعلاقوں سے آنے والوں لوگوں کاشکریہ ادا کیا اور اس عزم کااعادہ کیا کہ مسلم کانفرنس سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی عزت وقار کی بحالی اور ان کو جائز مقام دے گی