باغ(وائس آف کشمیر رپورٹ)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات، سیاحت، سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کرنے سے ریکارڈ ترقیاتی کا م ہوئے ہیں گزشتہ 70سالوں سے جوکام نہ ہوئے تھے وہ ہماری حکومت نے ساڑھے چار سال کے عرصہ میں بلاتخصیص پورے آزادکشمیر میں کئے ہیں۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا گیا تھا اور 10، 10کلومیٹر لوگ پیدل مسافت طے کر کے پختہ روڈ تک پہنچتے تھے اب اللہ پاک کے کرم سے حلقہ وسطی باغ میں کو ئی بھی ایسی جگہ نہیں جہاں سڑک روڈ کی سہولت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2016میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ ناصرف پورے کئے بلکہ لوگوں کی توقعات سے بڑھ کر کام کیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور عوام کا خادم ہوں عوام کی امانت میرے پاس ہیمیری پوری کوشش ہے کہ عوام تک پہنچاؤں۔انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی احسان نہیں کرتا یہ ان کا حق ہے جو ان تک پہنچا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی سرکار سلیکٹڈ اور نالائقوں کی حکومت ہے اس کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پہلی مرتبہ سابق وزیر عظم میاں محمد نواز شریف جو تعمیر و ترقی کے قومی ھیرو ہیں انہوں نے آزادکشمیر کا بجٹ دوگنا کیا جس کے باعث ہم نے بے شمار ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے مکمل کئے کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کو یہ تعمیرو ترقی برداشت نہیں ہوتی