مظفرآباد( وائس آف کشمیر نیوز)محکمہ برقیات اور واپڈا کی ملی بھگت ،حکومتی اعلانات کے برعکس دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ معمول کا حصہ بن گئی، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلانات کے برعکس واپڈا اور برقیات کے گٹھ جوڑ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے دن اور رات میں درجنوں مرتبہ بغیر اعلان کے بجلی بند کرکے دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں کاروبار زندگی معطل کرکے رکھ دیا جاتا ہے، لوڈشیڈگ کے باعث الیکٹرانکس اشیاء کا استعمال ناممکن ہوجاتا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ موجودہ حکمران بھی عوام کو واپڈا اور برقیات کے رحم وکرم پر چھوڑ کر تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں، دارالحکومت مظفرآباد کے عوامی ،سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر برقیات ،سیکرٹری برقیات اور دیگر ذمہ داران سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناے کوٹلہ ولچھراٹ میں بجلی کی بلاجواز بندش کا سلسلہ نہ رک سکا، 6سے 8گھنٹے کی شیڈول اور 8سے12گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام نے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔