میرپور ءوزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ریاست کے لوگ باضمیراور غیرت مند ہیں اگرکوئی یہ سمجھتاہے کہ وہ انھیں خریدے گاتویہ اس کی بھول ہے۔ منظم سیاسی جماعتوں کوکمزور کرنے سے ملک کمزور ہوتاہے۔ فنڈز،لالج یادباؤ سے وفاداریاں خریدنے کاسلسلہ اگر شروع کیاگیاتو یادرکھیں کے ہندوستان کے پاس وسائل بھی زیادہ ہیں اور وہ بڑی قیمت بھی لگاسکتاہے۔ ہمارارائے شماری پرمکمل یقین ہے۔ ہم انتخابات بھی اسی بات پرلڑیں گے کے بھارت ریاست جموں وکشمیرسے نکلے اور یہاں کے لوگ خودریاست کے مستقبل کافیصلہ آزادانہ اورغیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کریں۔ مسلم لیگ ن کاآزادکشمیرمیں قیام ایک ارتقائی عمل تھا مسلم کانفرنس چوہدری غلام عباس کے بعد اپنے نظریات سے ہٹ کر ملٹری ڈیموکریسی جیسی پالیسی کے تابع آچکی تھی اس لیے تاریخ میں بکھرکررہ گئی۔ سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان بزرگ ہیں ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا۔ میرپورکے لوگ قربانی دینے اور سب کوسنبھالنے والے ہیں اپنے اس دورحکومت میں آزادکشمیرکومالیاتی بحران سے نکالا۔ تمام سابقہ حکومتی قرضے واپس کیے۔ فاضل بجٹ پیش کیا۔ میرپورڈویژن کے اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 142 بڑے منصوبوں پر49 ارب25 کروڑ سے زائد فنڈز لگائے۔ اعلیٰ عدالتوں میں تقرری چیئرمین کشمیرکونسل کی ذمہ داری ہے۔ ججز کی تعیناتی پرحکومت آزادکشمیر کا کوئی کردار نہیں۔آج بھی ایک خبر لگی ہے اسے بددعا ہی دے سکتا ہوں کہ جس نے جھوٹی خبر لگائی وہ اس کا صلہ پائے۔ججز تعیناتی کامعاملہ جتنی جلدی حل کیاجائے اس سے انصاف کے حصول میں سہولت پیداہوگی۔ میرپورمیں ڈرائی پورٹ کے قیام کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیاگیاہے اگلے ماہ میں اس کاسنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ ایف بی آر کے حکام اس وقت سائٹ اور دیگرامورکامعائنہ کررہے ہیں۔