مظفرآباد ( وائس آف کشمیر)آزاد جموں وکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی نے 35 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سلطانی پارک کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ندیم زرگر، آصف مصطفائی،علی بابا، لالہ عقیل قریشی، عابد قریشی، رفیق قریشی، عدیل قریشی، ہارون قریشی، نذیر قریشی، صداقت علی کھوکھر، رشید لالا، حفیظ قریشی، فیصل میر، تنویر قریشی، راجہ عامر اسلم، سید ناصر علی شاہ، چوہدری امجد، آفتاب قریشی، شیخ وسی،ملک ولید،عامر شاہ، ذوالفقار کھوکھر، فیصل شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی کا تقریب آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن تعمیر وترقی کا نشان ہے اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ہے ہم نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے لگا کر عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا ہے رسل ورسائل کے ذرائع فراہم کر کے عوام کو سفری سہولیات میسر کی ہیں موجودہ حکومت نے قانون سازی کر کے ختم نبوت کا بل پاس کر کے نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے عقیدت کا ثبوت پیش کیا ہے انھوں نے کہا کہ سلطانی پارک کی تعمیر سے بچوں کو تفریح کا موقع فراہم کیا ہے ایسے منصوبے بچوں کی صحت اور نشونما کے لئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں مظفرآباد میں متعدد منصوبے لگائے ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہیں عوام کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کو کامیاب کرے گی۔