مظفرآباد ( وائس آف کشمیر نیوز)سابق وزیر حکومت وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی، مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے التواء کا شکار ہے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تمام کشمیری یکجان ہو کر احتجاج کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارت کی چالوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام کشمیریوں کو چاق وچوبند رہنے کی ضرورت ہے بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رکھی ہیں لیکن کشمیریوں نے ہر ظلم اور ستم کو برداشت کر کے ثابت کر دیا وہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر امن اور سیکیورٹی کے لئے ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر سامنے آیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کو ایک متنازعہ مسئلہ قرار دے چکی ہے اس ضمن میں متعدد قراردادیں منظور کی گئی ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر حق خودارادیت کے حصول کے لئے ہزاروں لوگ شہید ہو چکے ہیں ہزاروں عورتیں بیوہ اور ہزاروں بچے یتیم ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار کشمیریوں کی صدائے حق پر کان دھریں اور مسئلہ کشمیر حل کروائیں۔