اسلام آباد (ادریس احمد اعوان سے) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما وامیدوار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 14 غربی باغ راجہ خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نظام مصطفیۖ کے نفاذ کیلئے کوشش جاری رکھے گی۔ہمیشہ عوام کے حقوق ،ریاست کی وحدت اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی جدوجہد کی ، ہماری سیاست کا مرکز و محور عوامی حقوق کا تحفظ کرنا اور ریاست کے تشخص کو بحال کرنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ریڈیو وائس آف کشمیر کے پروگرام” نیشنل ٹاک” میں ڈائریکٹر نیوز ادریس احمد اعوان اور سینئر اینکر پرسن افراز گردیزی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما وامیدوار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 14 غربی باغ راجہ خالد محمود نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہوں یا اقتدار میں عوامی مسائل کیلئے احتجاج جلسے جلسوس اورریلیاں بھی نکالیں، کبھی بھی عوام حقوق پر سودے بازی نہیں کی نہ کریں گے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ خالد محمود کا کہنا تھا کہ آمدہ الیکشن میں جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور تمام حلقوں میںامیدوار کھڑے کرینگے۔ہم حکومتی سیٹ اپ کا حصہ ہوں یا اپوزیشن میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔