مظفرآباد(وائس آف کشمیر نیوز)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبدالحمید کیانی ،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس یاسین بیگ کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پلان کے حوالہ سے اجلاس کاانعقاد ،شہر میں ٹریفک مسائل اور ان کے تدارک پر باعث کی گئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے آفیسران کو ہدایات بھی جاری کی، ٹریفک مسائل کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اور آفیسران واہلکاران کو اپنا کرداراداکرنا ہوگا، ٹریفک مسائل کے تدارک کیلئے قانون پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھاجائے ،ٹریفک کے مسائل کو شہریوں کے تعاون کے بغیر حل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس میں کمی آسکتی ہے ،عوام باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، جہاں ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ٹریفک مسائل حل ہوسکتے ہیں وہی انسانی جانوں کے ضیاع سے بھی بچا جاسکتا ہے، اجلاس میں غیرضروری اڈہ جات ،پارکنگ مسائل ،بدوں لائسنس ، کم عمر ڈرائیوروں سے متعلق بھی باعث کی گئی ،ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہر گز نہ دیں، اجلاس میں ایس پی ٹریفک آصف درانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم خالد اعوان،ڈی ایس پی ٹریفک شیخ ذاکر، اسسٹنٹ کمشنر راجہ صداقت، سید غلام محی الدین گیلانی، ڈی ایس پی سٹی خواجہ امیرالدین، تحصیلدار حماد بشیر ،ٹریفک سارجنٹ سید شجاع الحسن گیلانی، ایس ایچ او سٹی راشد حبیب مسعودی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔