مظفرآباد (وائس آف کشمیر نیوز) ایس ایچ اوتھانہ صدر رضوان ڈار کی بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ دو ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر رضوان ریاض ڈار منشیات فروشوں کے بعد ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بھی موثر کاروائی۔ شیشہ موڑ لوہار گلی میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کہ دو ملزمان سیف علی ولد غلام دین قریشی ساکنہ کھن بانڈی، بلال احمد ولد محمد زمان عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 12 بور 3 عدد، 1 عدد رپیٹر، 1 عدد تیس بور اور 3 عدد 12 بور پسٹل برآمد کر لی ۔ کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر رضوان ریاض ڈار، اے ایس آئی عبدالخالق، اے ایچ سی جعفر شاہ، ڈی ایف سی جاوید میر، محمد صدیق اور محمد حنیف شامل تھے۔ ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے