باغ ( ریڈیو وائس آف کشمیر رپورٹ ) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور امیدوار اسمبلی حلقہ وسطحی باغ کرنل (ر) راجہ ضمیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف ہی اپنی کارکردگی اور نظریے کی بنیادپر حکومت بنائے گی ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں متحد و منظم ہیں باہر سے کسی بھی پیرا شوئٹر کو نہیں آنے دینگے سردار تنویر الیاس اپنے حلقے سے الیکشن لڑیں حلقہ وسطحی باغ سے وہ کیوں الیکشن لڑیں گئے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن بھی برداشت نہیں کریگا۔موجود حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں سوائے جھوٹے وعدوں اور اعلانات کے عملی کوئی کام نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو وائس آف کشمیر کے پرورگرام ” آپ اور آپ کی بات” میں زبیر حسین زبیر ی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور امیدوار اسمبلی حلقہ وسطحی باغ کرنل (ر) راجہ ضمیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں کرپشن کے خاتمے کیلئے جو اقدامات کیے وہی آزاد کشمیر میں بھی کرے گی۔آزاد کشمیر کی موجود ہ حکومت نے پانچ سالوں میں کوئی کام نہیں کیا صرف این ٹی ایس کے۔ عوام کے کارڈیک ہسپتال ، شاہراہ کشمیر سمیت کئی جھوٹے وعدے کیے گئے جو پورے نہیں کیے ۔انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس باغ میںویسے ہزار بار آہیں ان کوویلکم کہتے ہیں مگر یہاں سے الیکشن لڑنے کا سوال ہی پیدا ہیں ہوگا۔یہ ساراکام سردار قمر الزمان کررہے ہیں انہیں نے پہلے مشتاق منہاس کو لایا مگر سردار قمر الزمان کی کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی کے لوگ کسی صورت برادشت نہیں کرینگے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ہم سب لوگ اکھٹے اورمتحد ہیں امید ہے قیادت ٹکٹ مجھے ہی دے گی اگر مجھے ٹکٹ نہ بھی ملا تو قیادت کے فیصلے سے لیبک کہوں گا۔