راولپنڈی(وائس آف کشمیر نیوز) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ 27 فروری بھارت کے لیے ایک ڈروانا خواب رہے گا۔یوم فتح پر اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کو بہترین جوابی وار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوایا جس کا مقصد بھارت کے غرور کو خاک میں ملانا تھا۔انہوں نے کہا کہ27 فروری یوم فتح ہے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی اڑان دشمن پر ہیبت طاری کرتی ہے کیونکہ اسکی اساس لا الہ الااللہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اب کبھی سرحد عبور کرنے کا سوچے گا بھی نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوم فتح پر ہر پاکستانی مسرور ہے۔ پاک فضائیہ اقبال کی عقابی روح کا شاہکار ہے جس کا وار کبھی خالی نہیں جاتا۔