میرپور(وائس آف کشمیر نیوز) کرونا وائرس پھلاو کی ایک وجہ شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں جو کسی کو نظر نہیں آتے شہر کی مین شاہرات علامہ اقبال روڈ ، کلیال ، نیوز ایف ون روڈ ، تھوتھال روڈ پر مختلف مقامات پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں تعفن اور بود سے لوگوں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن سب اچھے کی رپورٹ پیش کر رہا ہے جو عوام علاقہ کے ساتھ سخت ناانصافی ہے میونسپل کارپوریشن شہریوں کوکوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے ڈسٹ بین سروس مہیا کرئے ۔ان خیالات کا اظہار میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ آزاد کشمیر کے صدر شیخ عبدالرشید اور جنرل سیکرٹری خواجہ شہزاد لون اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کارپوریشن شہری خالی پلاٹوں اور سڑکوں پر کوڑے کے ڈھیر لگا کر آگ لگا دیتے ہیں۔شہری کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں اس سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے۔ بیماریوں سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ شہزاد لون نے کہاشہری اپنے ارد گرد گلی ،محلوں کی سیوریج ،نالیوں میں شاپر بیگ نہ پھینکیں لوگوں کو خود بھی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہاصفائی پر کوئی کمپرمائز نہیں کیا جائے گا کیونکہ سب سے زیادہ بیماریاں گندگی کی وجہ سے پھلتی ہیں اگر شہری بھی میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں تو خطرناک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا اس وقت کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے کسی مین جگہ پر بھی ڈسٹ بین سروس مہیا نہیں کی گئی ۔ میونسپل کارپوریشن بھی اپنی ذمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے فوری ڈسٹ بین سروس کے لیے اقدامات کرئے۔